ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب میں تیل سپلائی کے مرکز کے نزدیک دھماکہ

سعودی عرب میں تیل سپلائی کے مرکز کے نزدیک دھماکہ

Fri, 13 Nov 2020 21:00:30    S.O. News Service

ریاض،13؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کے جنوب مغربی جیزان علاقے میں واقع تیل سپلائی مرکز کے نزدیک یمن کے حوثی باغیوں نے دھماکہ خیز مادے سے لدی دو کشتیوں کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ یہ اطلاع سعودی عرب کی وزارت توانائی کے ایک ترجمان نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے سبب وہاں آگ لگ گئی۔

انہوں نے جمعرات کی تاخیر شب الاخباریہ نیوز چینل کو بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول سے دو کشتیوں کو دھماکہ کئے جانے کی وجہ سے جیزان میں واقع تیل سپلائی مرکز کے نزدیک آگ لگ گئی، جسے بجھایا جارہا ہے۔ اس واقعہ میں کسی کے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ توانائی کی وزارت نے اس واقعہ کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مقامات پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔


Share: